تحصیل کونسل گا گرہ کا ترقیاتی بجٹ 10 کروڑ 5 لاکھ اتفاق رائے

تحصیل کونسل گا گرہ کا ترقیاتی بجٹ 10 کروڑ 5 لاکھ اتفاق رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 منظور بونیر (سعیدالرشید سے )تحصیل کونسل گاگرہ کا سالانہ ترقیاتی بجٹ برائے سال 2015/16 دس کروڑ پانچ لاکھ روپے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا ،جس میں پنے کی صاف پانی کے لئے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے ،میونسپل سروس کے لئے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے ،نو جوانوں ،خواتین اور کھیل کھود کے لئے 80 لاکھ ،سڑکوں کی مرمت کے لئے ایک کروڑ ،تھصیل ناظم کی صوابدی فنڈز 35 لاکھ روپے اور ہر تحصیل ممبر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فی ممبر 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ،اس سلسلے میں بجٹ اجلاس زیر صدارت کنو نئیر عارف اللہ منعقد ہو ا ،جس میں ٹی ایم او گاگرہ اکرام اللہ خان ،تحصیل افیسر فنانس خلیق الرحمان عرف بابو ،اور تحصیل کونسل گاگرہ کے جملہ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تحصیل ناظم سید سالار جہان نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کونسل گاگرہ کی ترقی ہم سب کی اولین ترجیح ہیں ۔اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہم عوام کو بہترین سہولیات دینے کے لئے بھر پور جدو جہد کرینگے ،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح وہ بہبود کے لئے ہوتے ہیں اور یہ منصوبے عوام کی ٹیکسوں سے پایہ تکمیل تک پہنچتے ہیں ،ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں ۔کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال خود کرے تاکہ یہ منصوبے بر وقت اور معیاری ہوں ،انہوں نے کہا سواڑی بازار بونیر کا مرکزی تجارتی منڈی ہیں ،نہ صرف بونیر بلکہ ضلع شانگلہ اور تور غر کے عوام کا انحصار بھی سواڑی بازار پر ہیں ۔سواڑی بازار کو ایک ماڈل تجارت گاہ بنانا میرا مشن ہیں ،ہم نے سواڑی بازار میں پہلے سے صفائی کا کام شروع کیا ہے ،انہوں نے تمام ممبران پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی فنڈز کو عوام کی امانت سمجھ کر انتہائی ایمانداری کے ساتھ خرچ کرے ۔یو سی دیوانہ بابا کے تحصیل ممبر امیر زیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ سواڑی بازار کی طرح دیوانہ بابا بازار میں صفائی کا مناسب بندوبست کیا جائے انہوں نے کہا کہ بازار کی صفائی کے لئے ٹی ایم اے گاگرہ سے عملہ مختص کیا جائے ،اجلاس میں تحصیل کونسل گاگرہ کے جملہ ممبران نے اتفاق رائے سے بجٹ منظور کیا