نو شہرہ پرائمری سکول کی طالبات سے استاتذہ کی تنخواہوں کیلئے پیسے بٹورنے کا انکشاف

نو شہرہ پرائمری سکول کی طالبات سے استاتذہ کی تنخواہوں کیلئے پیسے بٹورنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ یونین کونسل ولئی میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گل آباد کے طالبات سے اساتذہ کے تنخواہوں کیلئے پیسے بٹورنے کاانکشاف سرکاری سکول کے استانیوں نے اپنی جگہ پر ڈیوٹی دینے کیلئے پرائیویٹ سکول ٹیچروں کو ڈیوٹیاں سونپ دی جبکہ خود گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے لگے حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام نوٹس لے اس سلسلے میں یونین کونسل ولئی کے نائب ناظم احسان علی اور یوتھ کونسلر عظیم خان نے دیگر کونسلروں کے ہمراہ سکول کا دورہ کیا جہاں پر طالبات نے شکایت کی کہ سکول کی اپنی استانیاں گھر بیٹھ گئی ہے جبکہ ان استانیوں نے پرائیویٹ خواتین کو سکول میں اپنی جگہ پر ڈیوٹی دینے کیلئے لگا دی ہے جن کو تنخواہیں دینے کیلئے ہم سے ماہانہ پیسے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ خود گھر بیٹھ کر سرکاری تنخواہیں وصول کررہی ہیں اس موقع پر نائب ناظم احسان علی اور یوتھ کونسلر عظیم خان نے اس اقدام پر شدید احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر ان خواتین ٹیچروں کے خلاف کاروائی کرے جنہوں نے سرکاری سکول کو پرائیویٹ ٹیچروں کو سپرد کردیا ہے اور خود گھر بیٹھ کر معصوم طالبات سے تنخواہیں وصول کی جارہی ہے صوبائی حکومت ضلعی حکومت اور محکمہ تعلیم فوری طورپر اس سنگین مسئلے کا نوٹس لے بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔