ایف سی کے جوان ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں،لیاقت علی خان

ایف سی کے جوان ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شبقدر( نمائندہ حصوصی )فرنٹیر کانسٹیبلری کے جوان ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں، یہ بات آئی جی ایف سی لیاقت علی خان نے شبقدر ایف سی ٹریننگ سنٹر میں شہید مینار پر ایف سی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کی، انہوں نے شہید مینار پر شہداء کیلئے دعا کی، اورکہا کہ ایف سی اور سیکیورٹی فورسز سمیت عوام کی بے تحاشہ قربانیوں کے بعد آج ملک میں آمن و آمان قائم ہوچکا ہیں، آئی جی ایف سی نے کہا کہ ایف سی جوانوں کی موجودہ چیلنجز کے مطابق عسکری تربیت کی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے ایف سی کے جوان ہر محاذ پر ہر قسم کی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، انہوں نے ٹریننگ سنٹر میں زیر تربیت جوانوں کی تربیت کا معائنہ کیا اور ایف سی جوانوں موجودہ تربیت اور صلاخیتوں کو سراہا ، اس موقع پر ڈی او ایف سی دلنواز خان بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے، آئی جی ایف سی نے شبقدر ٹریننگ سنٹر میں تعمیر ہونے والے اسٹیج کا افتتاخ کیا اور اس موقع پر کہا کہ ایف سی جوانوں کی عسکری تربیت کے علاوہ جوانوں کی فلاخ و بہبود کیلئے بھی اقدامات کئے جاچکیں ہیں، جس سے ایف سی جوانوں کی معیار زندگی بھی بہتر ہوگی