پاک چین راہداری منصوبہ بندی کو کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے ،صابر ایڈووکیٹ
بنوں(نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری ایف ایم صابر ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چائنہ راہداری منصوبے کو کالاباغ ڈیم نہیں بننے دیں گے پی ٹی آئی اس اہم قومی معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیں جبکہ ژوب میں افتتاح کیلئے مولانا فضل الرحمن اور اے این پی رہنما میاں افتخار حسین شاہ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ایک ہی جہاز میں گئے تھے اس وقت ان کو تحفظات نہیں تھے بعد میں تحفظات کا اظہار سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح ماضی میں اے این پی نے کالاباغ ڈیم کو متنازعہ بناکر قوم کو 22گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دیا اسی طرح کی تاریخ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور پر دہرائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے اور اس میں کسی صوبے یا علاقے کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہین کی جارہی ہے لہذا تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس اہم منصوبے کو سیاست کی نظر نہ کریں اور پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔