میڈیا اور انتظامیہ کا تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ہے ،اے سی مٹہ

میڈیا اور انتظامیہ کا تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ہے ،اے سی مٹہ

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر ریاض علی خان نے مٹہ پریس کلب میں میٹ دی پریس پر وگرام میں کہا ہے کہ میڈیا اور انتظامیہ مل کر علاقے کے تعمیر و ترقی میں اپنا کر دار ادا کر سکتے ہیں۔میرے دفتر کے دروازے تما م لوگوں کیلئے کھلے ہیں۔اگر میرے سٹاف سے کسی کا کوئی شکایت ہو تو وہ سیدھا میرے پاس آکر مجھے خبر کر یں۔اُنہوں نے کہا کہ میڈیا کو مثبت تنقید کر نا چاہئے اور بات کو تصدیق وتحقیق تک پہنچائے۔تاکہ کو ئی مسلہ نہ ہو۔اچھے کام میں ایک دوسرے کیساتھ تعاون کر ینگے اور غلط کا م کے اصلاح کر نے کے کوشش کر ینگے۔اس موقع پر تحصیلدار مٹہ ہدایت اﷲ،نائب تحصیلدار محمد آمین،محمد خان اور محمد انور بھی موجود تھے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -