کراچی ،ڈالمین شاپنگ فیسٹول اختتام پذیرہوگیا

کراچی ،ڈالمین شاپنگ فیسٹول اختتام پذیرہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈالمین شاپنگ فیسٹیول گذشتہ اتوار کو اختتام پذیر ہوا، جس کی عظیم الشان اختتامی تقریبات تینوں ڈالمین مال میں منعقد ہوئیں۔ ایونٹ کی شروعات 4 بجے ہوئی۔ VJ انوشے اشرف ڈالمین مال کلفٹن پر اور مشہور معروف جوڑے مانی اور حرا ڈالمین مال طارق روڈ پر ایونٹ کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ڈالمین مال کلفٹن، طارق روڈ اور حیدری پر بالترتیب تین گرینڈ فاتحین خریداروں کو بہترین خریدار منتخب کیا گیا اور انہیں غیر معمولی انداز میں (Spree Worth Shopping) 10 لاکھ روپے، 5 لاکھ روپے اور ڈھائی لاکھ روپے کے شاپنگ مالیات انعام دیے گئے۔ اس موقع پر کنٹری ہیڈ آف ایمریٹس ایئرلائن کے نائب صدر خالد نے قرعہ اندازی کے ذریعے 10 خوش نصیب لکی ڈرا فاتحین کو دبئی کے 10 ایمریٹس ریٹرن ٹکٹ انعام میں دیے۔ 10 دوسرے فاتحین کو انعامات میں شامل Dany Mono Cruisers، Huawei Mate 7، Iphone 6S اور دیگر دالمین گفٹ بکس کے دوسرے دلچسپ انعامات سے نوازا گیا۔ فیسٹیول کی شروعات 18 دسمبر کو ڈالمین مال کی ویب سائٹ اور ڈالمین مال میگزین کے افتتاح کے ساتھ ہوئی۔ یہ فیسٹیول مختلف سرگرمیاں، گیمز ، بیوٹی لاونجز اور فوڈ فیسٹول مختلف سرگرمیاں، گیمز، بیوٹی لاؤنجز اور فوڈ فیسٹول کے ہمراہ 16 دن تک جاری رہا۔ فیسٹول کے دوران ماہر میک اپ مسرت مصباح بھی تشریف لائیں اور انہوں نے خریداروں کا فری میک اپ کیا اور ان کو اسٹائلنگ سے متعلق مفید مشوروں سے نوازا۔ اس فیسٹول پر ڈالمین مال کی جانب سے دیئے گئے خصوصی ڈسکاؤنٹ کو لوگوں نے بہت سراہا۔ ڈیزائنر برانڈز آغاز نور، جنید جمشید، آئیڈیاز، اوریجنس، Ehnic اور انٹرنیشنل برانڈ نے حریداروں کے لیے 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا۔