مٹہ میں 50 سالہ خاتون آشنا سمیت گرفتار کرلی گئی

مٹہ میں 50 سالہ خاتون آشنا سمیت گرفتار کرلی گئی

  

مٹہ( نما ئند ہ پاکستان)مٹہ پولیس کے کا میاب کاروائی۔گھر سے بھاگنے والی خاتون آشنا سمیت گرفتار ۔دونوں کے درمیان موبائل پر دوستی ہو گئی تھی۔جو بالا اخر گھر سے فرار ہو نے کے نوبت تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ شلتا لو ڈھری شوخدڑہ سے تعلق رکھنے والے50سالہ خاتون مسماۃ(م) محمد پرویز ولد اﷲ بخش سکنہ پتی گاڈی ڈاکخانہ کو ٹلہ دیوان تحصیل جام پور ضلع راجن پور نامی شخص کساتھ بھاگ گئی تھی۔ جسے مٹہ پولیس ٹیم کے کو ششوں کے بدولت راجن پور پنجاب سے گرفتار کر لئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق دونون کے درمیان موبائل فون پر دوستی ہو گئی تھی۔جو بالا اخر گھر سے بھاگنے کے نوبت تک پہنچ گئی۔پولیس رپورٹ کے مطابق بھاگنے والی عورت کے نواسیاں اور پو تے بھی ہیں۔خاتون کا شوہر بیرون ملک مقیم تھا۔جو واقعی کے فوراً بعد واپس آگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خاتون مٹہ سے ملتان خود جاکر اشنا کیساتھ مل کر راجن پور گئی۔کیونکہ دونوں کے درمیان یہ معا ہدہ ہو گیا تھا کہ وہ ملتان آکر شادی کر ینگے۔اور خاتون نے وہ وعدہ پورا کیا۔ادھر مٹہ پولیس نے بر وقت کاروائی کر کے 28دسمبر کو بھاگنے والی خاتون کو اشنا سمیت گرفتار کر لئے۔علاقے کے عوام نے مٹہ پولیس کے اس کا میاب کا روائی پر خیراج تحسین پیش کی۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -