ڈالر کی قیمت میں 15پیسے اضافے ،106روپے کاہوگیا

ڈالر کی قیمت میں 15پیسے اضافے ،106روپے کاہوگیا

  

لاہو ر( کامرس رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت 15پیسے کے اضافے کے ساتھ ایک بار پھر 106روپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی بڑھنے کے باعث امریکی ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21ارب ڈالر سے تجاوز کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو رہی تھی لیکن سعودی عرب اور ایران کشیدگی کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔لاہور میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 106.00روپے ،برطانوی پاؤن کی قیمت 156.25روپے،سعودی ریال کی قیمت 28.05روپے،یو اے ای درہم کی قیمت 28.90روپے،آسٹریلین ڈالر کی قیمت 76.30روپے،کینیڈین ڈالر کی قیمت 76.50روپے،چائنز یوان 16.00روپے،یورو کی قیمت فروخت 115.00اور بھارتی روپے کی قیمت فروخت 1.54روپے رہی ۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -