شرجیل میمن کے خلاف نیب کی کارروائی روکنے کی درخواست دائر

شرجیل میمن کے خلاف نیب کی کارروائی روکنے کی درخواست دائر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں نیب کو کارروائی سے روکنے اور ای سی ایل نے نام خارج کروانے کی درخواست دائر کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں ای سی ایل سے نام نکلوانے اور نیب کو کارروائیوں سے روکنے کے لیے درخواستیں جمع کروادیں ۔ شرجیل انعام میمن نے عدالت سے درخواست میں کہا ہے کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ۔ عدالت نیب کو ان کے خلاف کارروائیاں بند کرنے کا حکم دے ۔سابق صوبائی وزیر اطلاعات نے دوسری درخواست میں کہا کہ وہ ملک سے باہر آتے جاتے رہتے ہیں ۔ ان کا نام ای سی ایل سے نکلوایا جائے ۔عدالت نے نیب حکام کو شرجیل کی گرفتاری سے روکنے پر 7 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیا جبکہ ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست کی سماعت پر 15 جنوری تک فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -