متحدہ کارکن مقصود عالم کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن مقصود عالم کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ہے ۔رینجرز نے سخت سکیورٹی میں مقصود عالم کو منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔رینجرز کے لاء افسر نے عدالت میں بتایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے ۔ملزم کو تفتیش کے لیے 90روز کے لیے رینجرز کے حوالے کیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم مقصود عالم کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔