شہید بھٹو کی 88ویں سالگرہ ، کیک کاٹے گئے، خدمات کو خراج تحسین

شہید بھٹو کی 88ویں سالگرہ ، کیک کاٹے گئے، خدمات کو خراج تحسین

  

ملتان، دنیا پور، ٹھٹھہ صادق آباد،خانیوال، میاں چنوں، چوک سرور شہید،کبیروالا ، بوریوالا، کوٹ ادو، سنانواں ، بہاولپور ،احمد پورشرقیہ ، جام پور ، ڈیرہ غازی خان، صادق آباد (سٹاف رپورٹر228خبرنگار خصوصی 228نمائندگان) پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کا کیک پریس کلب ملتان میں کاٹا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شوکت محمود بسرا، سیکرٹری اطلاعات خواجہ رضوان عالم، PLFپنجاب کے صدر حبیب اللہ شاکر ، پیپلزپارٹی کے رہنما نفیس انصاری، ضلعی صدر ملک محمدا کرم کنوں، جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی، سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یٰسین، پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالرؤف لودھی اور ملک محمد اسلم کنہو ں تھے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آج شہید بھٹو کے فلسفے اور نظریے کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔پیپلزپارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین شہناز لودھی کی رہائش گاہ پر ذوالفقار علی بھٹو شہید کے 88ویں یوم پیدائش کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر شمعیں جلا کر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا ممبر صوبائی کونسل پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب ملک ارشد اقبال بھٹہ نے پیر کالونی صوبائی حلقہ 196ء میں بانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 88ویں سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کوآئین، ایٹمی قوت اسلامی سربراہی کانفرنس، سٹیل ملز کراچی سمیت ایسے منصوبے دیئے جو ملکی ،معاشی ،سیاسی بقاء کی ضامن ہیں اس موقع پر ان کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی جبکہ رضا جگر، جاوید حیات، خالد اعوان، تنویر حسین، عباس بلوچ، خالد پرویز سمیت دیگر نے شرکت کی۔ پیپلزپارٹی لیبربیورو ملتان کے زیراہتمام ذوالفقار بھٹو شہید کی 88سالگرہ مرکزی تقریب ملتان ریلوے سٹیشن پر منعقد ہوئی۔ تقریب کے میزبان ماکل سندھی تھے ۔ صدارت سید فرحان علی زیدی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی شوکت بسرا جنرل سیکرٹری پنجاب خواجہ رضوان عالم سیکرٹری اطلاعات ضیاء انصاری اورسلیم خان تھے۔ اس موقع پر شوکت بسرا اورفرحان زیدی نے کہاکہ پی پی مزدوروں کے حقوق کی بات کرتی ہے نجکاری کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے ۔ اس موقع پر ذوالفقار بھٹو شہید کی88سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر ہاشم اعوان ، انجم سعید قریشی ، ملک ریاض ، ملک ندیم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔پیپلز لائرز فورم کے زیراہتمام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 88 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد ضلع کچہری ملتان میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پی ایل ایف پنجاب کے نائب صدر ملک طارق سعید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی جبکہ پیپلزپارٹی پی ایل ایف کے مرکزی رہنما الیاس خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں محمد طارق خان‘ محمد عمران انصاری‘ ندیم پاشا‘ خواجہ منور صدیقی‘ چوہدری یونس چوہان‘ محمد ارشد بھٹہ‘ عزیز خان‘ بابو نفیس انصاری‘ ناصر حسین حیدری‘ عاشق بلوچ‘ زاہد لطیف‘ سابقہ صدر شیر زمان قریشی‘ محبوب سندیلہ‘ نائب صدر ہائی کورٹ بار اصغر لودھی‘ فیض زاہد عمیق‘ راؤ امجد‘ عاصم‘ پرویز‘ انیس مہدی‘ شیخ طارق بلال شریک تھے۔پی ایل ایف ضلع ملتان کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب ڈسٹرکٹ بار میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت صدر پی ایل ایف زوار قریشی نے کی جبکہ کوا?رڈینیٹر جنوبی پنجاب نشید عارف گوندل مہمان خصوصی تھے تقریب سے ضلعی صدر پی ایل ایف زوارقریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کو چاہئیے کہ وہ پارٹی کی تنظیم نو اور نئی صف بندی کا اعلان کرے اور ناراض کارکنوں کو گھروں پر جا کر منایا جائے تقریب سے نشید عارف گوندل عزیز سرور گجر،خالد وینس ،عارف شاہ، شیر زمان قریشی اور بابر سوئیکارنو نے بھی خطاب کیا آخر میں کیک کاٹا گیا۔شیخ محمد فہیم ایڈووکیٹ اور ممبر پنجاب بار کونسل قیصر بٹ نے گزشتہ روز شیخ لاء چیمبر پر شہید ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب شرکت تقریب میں مسعود عارف بٹ،ریاض خان بابر ، حماد باجوہ اور دیگر وکلاء نے شرکت کی تقریب کے آخر میں شہید ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ہال میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب سے حبیب اللہ شاکر،مرزا عزیز اکبر بیگ،شیخ غیاث الحق اور نشید عارف گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار کو چلانے اور عوام کو سہولت دینے میں ہمیشہ ناکام رہی ہے اور ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ا?ج پاکستان کے عوام پریشانیوں کا شکار ہیں تقریب کے آخر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔دنیا پور سے نامہ نگار کے مطابقبھٹو نے جان دیکر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا یا ،بلاول اپنے نانا اور شہید والدہ کے مشن کو لیکر آ گے چل رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن ملک اقبال راندو ،ضلعی جنرل سیکرٹری ملک فیاض حسین لو دہرا اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات نیا ز سومرو نے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے دنیا پور کے صدر کنور محمد سلیم اور پی وائی او کے تحصیل صدر ملک مختار راندو نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا ۔جنوری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی خان بھٹو شہیدکی87ویں سالگرہ منائی گئی،سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوشہید کی سالگر ہ کے حوالے سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا مگر ٹھٹھہ صادق آباد گردونواح میں سالگرہ کی کوئی تقریب منعقد نہ ہوئی ۔خانیوال سے ڈسٹرکٹ رپورٹر اورنمائندہ پاکستان کے مطابق PYOجنوبی پنجاب کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت صوبائی سینئر نا ئب صدر PYoجنو بی پنجاب سید کرار شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید ارسلان مرتضیٰ ایڈووکیٹ ضلعی صدر PFLخانیوال ، رخسانہ اعظم خان ضلعی صدر PPPشعبہ خواتین خانیوال ، محمد اعظم خان، الطاف حسین کھو کھر ، جا وید شاہ تھے ۔ تقریب میں شہید بھٹو اور پی پی پی کے تمام شہداء کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ بعدازاں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تقریب میں ضلع بھر سے کارکنا ن نے شرکت کی ۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سٹی ورکر اتحاد کے زیراہتمام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 87ویں سالگرہ منائی گئی ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سٹی ورکراتحاد کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 87ویں سالگرہ منائی گئی جس میں پنجاب کے سینئررہنما راجہ ریاض نے بھی شمولیت اختیار کی مقامی رہنماؤں میں ہمایوں خان ،ملک ظفر اسلام ،نذیر احمد اور شمیم خان بھی شامل تھے علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے بانی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 88ویں سالگرہ کی تقریب سٹی صدر شیخ عرفان احمد کی زیرصدارت ضلعی سیکرٹری اطلاعات شمس القمر خان کی رہائش واقع سٹیڈیم روڈ پر منعقد ہوئی جس میں تقریب کے مہمان خصوصی جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ نے قائد وعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی قومی ملی ،ملکی اور عالم اسلام کے لئے نمایاں خدمات پر روشنی ڈالی۔تقریب سے شیخ عرفان احمد، شمس القمر خان ،اور ارشاد گادھی اور دیگر معززین نے خطاب کیا سالگرہ کی تقریب میں پارٹی عہدیداران اور ورکرز نے بھر پور شرکت کی ۔میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ شہید روڈ پرایک ہوٹل میں منائی گئی جہاں گروپ کی طرف سے کیک کاٹا گیامقررین جن میں مرزا شبیرایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری سردارمحمد اورنگ زیب نظامی ایڈووکیٹ رانا عبدالرحمن ایڈووکیٹ شوکت عطاری ودیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔ چوک سرور شہید سے نامہ نگار کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر میں ذوالفقارعلی بھٹو کی 88 ویں سالگرہ منائی گئی۔ اور اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ورکران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی تحصیل کوٹ ادو کے صدر سردار مظہر حسین بلوچ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ایک نظریے کا نام ہے۔ جب بھی منصفانہ الیکشن ہونگے ۔ پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی۔ اور بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔کبیروالا سے نامہ نگار کے مطابق پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کبیروالا سٹی کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی87ویں سالگرہ کے موقع پر سٹی صدر چوہدری انیس ناصر گھمن کی رہائشگاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔یونین کونسل ماڑی سہو کے صدر میاں غلام عباس سہو کی صدارت میں ہونیوالی تقریب سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن تحصیل کبیروالا کے جنرل سیکرٹری چوہدری انتظار حسین ۔پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کبیروالا سٹی کے صدر چوہدری انیس ناصر گھمن ،میاں غلام عباس سہو،جعفر حسین مٹھو لنگاہ،عمران حیدر باٹی ،میاں عمر حیات سہو ،ریاض حسین ،عرفان حیدر باٹی ،قمر لنگاہ ،عدیل ظفر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کو عوام کے دلوں سے نکالنے کا خواب دیکھنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کے صدر احسن سردار بھٹی سابق ضلعی صدر زیارت علی غوری ضلعی صدر پی ایل پی مرز ا محبوب ربانی تحصیل صدر غلام حیدر جٹ کپیٹن محمد اسماعیل ،محمد انور پا شارہنماء پی پی (اٹلی)غلام مرتضی چوہان نے کہا کہ سا بق وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین شہید ذوالفقارعلی بھٹوتیسری دنیا کے عظیم رہنماء تھیان خیالات کا اظہار انہوں نے انکی 88ویں سالگرہ کے سلسلہ میں غلام حیدر جٹ کے آفس اور ہالی ووڈفوٹو سٹوڈیو پر منقعد ہونے والی تقریبات سے خطاب کر تے ہوئے کیا تقریب سے عبدالستار آرائیں نعیم احمد نعیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سردار علی بھٹی ،خالد صدیق بھٹی،نعیم احمد نعیم ،طا رق اسماعیل،میاں محمد امین،غلام مرتضی چوہان،شیخ جا وید ، شیخ اقبال عرف بالی،محمداکرم مرز ا ،ظفر اقبال کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹر ضلعی نائب صدرکی رہائش گاہ پیپلزہاؤس پرذوالفقار علی بھٹو شہید کی88ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں علی حیدر سکندر اعظم ودیگر کارکنوں نے سالگرہ کاکیک کاٹا عطاء اللہ ذیتی نے کہاکہ عالم اسلام وملک وقوم کیلئے ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔دری29 ہزار پر پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر محمد یٰسین گھوگھانی نے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر کیک کاٹا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے ہیرو تھے۔سنانواں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذولفقار علی بھٹو کی 88سالگرہ تقریب کا کیک کاشانہ بے نظیر سنانواں پر کاٹا گیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما امان اللہ طارق نے کہا کہ ملک کے نوے فیصد غریب،محنت کش،مزدور،اور مظلوم عوام رہتی دنیا تک شہید بھٹو اور اس کے فلسفے کو نہیں بھول سکتی۔تقریب کے اختتام پر شہید ذولفقار علی بھٹوکے جیالے پچانوے سالہ معذور سابق ایریا چیئرمین سنانواں بابا احمد بخش نے کیک کاٹا۔تقریب میں اختر عباس ناصر ،مختیار حسین،رانا نادر علی،غلام عباس ڈوگر،فاروق قریشی،محسن امان،سرمد ارمان،فرخ بشیر سمیت دیگر کارکن بھی شامل تھے۔بہاول پورسے بیورورپورٹ کے مطابق بھٹو شہید کے سیاسی شعور نے پاکستان میں قومی جمہوریت اور عوامی شعور کو جنم دیا۔قائد عوام کا فلسفہ آج بھی پاپولر سیاست کا محور ہے ،ان خیالات کااظہار ضلعی نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی کلیم اللہ ایڈوکیٹ نے ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی 88 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنی رہائش گاہ واقع شہزادی چوک بہاول پورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بعدازاں کیک کاٹاگیا اور ذوالفقار علی بھٹو شہید،بے نظیر بھٹو شہید،سلمان تاثیر شہید،شہدائے جمہوریت،شہدائے سانحہ 16 دسمبر کے معصوموں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔بہاولپورسے ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوشہید کی 88 ویں سالگرہ کی تقریب ضلعی انفارمیشن سیکرٹری سلیم بھٹی کی رہائشگاہ میں منعقد ہوئی جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے عظیم دانشور اور دور اندیش رہنماء تھے۔ تقریب میں محمد علی احسن،شبیر اختر ملک ،عبدالمالک ،فہیم خرم ،محمد اکرم،محمد اسحاق،محمد آصف،حاجی ریاض،شفیق سولنگی،ساجد حسین،محمد سلیم،چوہدری عبدالحمید،اخترمحمود ہاشمی،ملک امتیاز چنڑ،محمد اشفاق بخاری،آسیہ جواد،مہوش جواد،سحرش ملک،نازیہ شہباز،نتاشہاختر،کنول اختر، رضیہ انیس،فرحانہ نوشان،ام کلثوم و دیگر نے شرکت کی۔ بہاولپورسے بیورورپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹوشہیدکی88 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان وممبرفیڈرل کونسل خان محمدحسین آزاد کے آفس چیمبر ہائیکورٹ میں منعقدکی گئی جس میں سالگرہ کاکیک کاٹاگیاتقریب میں وکلانے بڑی تعدادنے شرکت کی۔ احمدپورشرقیہ سے نامہ نگارکے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اٹھاسویں یوم پیدائش کے سلسلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق تحصیل جنرل سیکریٹری طارق محمود قادری کی رہائش گاہ پر تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں شہید قائد کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیاا ور ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی افکار پر روشنی ڈالی گئی اور ان کی اُمت مسلمہ ،پاکستان اور پارٹی کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر اور نظریاتی کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جام پورسے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ایس ایف جنوبی پنجاب میاں نور الٰہی نے کہاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو صرف پاکستان کی عوام ہی کے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے ہیرو ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی ایس ایف کے صوبائی سب آفس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کے بعد منعقدہ پروقار تقریب میں شامل طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا ۔ اس تقریب میں PSFکے عہدیداروں میاں شوکت علی ٗ محمد زاہد گجر ٗ محمد سمیر ٗ عبدالغنی ٗ وسیم لاشاری ٗ چوہدری زاہد علی ٗ فدا حسین بلوچ ٗ میاں اسحاق ٗ الطاف اکبر عاربی ٗ ممتاز بلوچ ٗ عبدالرزاق سلیمانی ٗ کلیم بوچڑہ ٗ اسد اللہ ٗ سکندر خان ٗ در محمد کچھیلا ٗ وسیم کچھیلا ٗ محمد جمال ناصر بھٹی اور دیگرکارکن بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کو 36برس ہو چکے ہیں لیکن وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ان کا نام سیاسی افق پر ایک روشن ستارے کی طرح جگمگا رہا ہے ۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شبلی شب خیز غوری نے شہید ذوالفقا ر علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کے موقع پر ضلعی دفتر میں ایک بڑی تقریب میں کارکنا ن سے خطاب کر تے ہو ئے کہی۔ تقریب میں سٹی صدر محمد اقبال بھٹہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری بہرام خان بزدار،سیکرٹری اطلاعات عبد القادر چوہان ،تحصیل صدرڈیر ہ غازی خان خلیل خان برمانی ،احسان خان مہتر،محمد فہد بھٹی ،نثار احمد چوہان ،شیخ محمد اقبال ،حیدر تھہیم ،سید مجاہد بخاری،شیخ محمد طفیل سٹی صدر لیبر ونگ ،محمد اقبا ل خلجی ،محمد رفیق گشکوری ،سردار ثقلین کھوسہ ،سید وزیر شا ہ تحصیل جنرل سیکرٹری کوٹ چھٹہ کے علاوہ دیگر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صادق آبادسے تحصیل رپورٹرکے مطابق پیپلز لائر ز فورم صادق آباد کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 88ویں سالگرہ کی تقرب کا انعقاد کیا گیا ‘ جس میں تحصیل صدر ملک عبدالرؤف سولنگی‘ جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار چیمہ‘ میاں خالد بن سعید‘ سید مختار الحسن گل‘ محمد اسلم اعوان‘ جام نیاز حسین‘ جام عبدالصمد بھیٹ‘ امداد علی کٹہ‘ توقیر اکرم ‘ میاں عبدالوکیل‘ اقبال حسین اقبال‘شیخ غلام قاسم‘ سید عابد حسین گیلانی‘محمد انور ناگرہ‘ چوہدری محمد شریف‘جام طالب حسین‘ غلام حیدر‘ ترجمان پیپلزپارٹی علی رضا بھٹی‘ عباس تاج سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ا آخر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رابطہ سیکرٹری رانا طارق محمود خاں‘ ضلعی جنرل سیکرٹری رئیس محمد دین ورند‘ تحصیل صدر رانا ندیم افضل‘ سٹی صدر ارشد جاوید ‘جنرل سیکرٹری حبیب الرحمن سمہ ‘ترجمان علی رضا بھٹی نے گزشتہ روز دفتر پیپلزپارٹی غلہ منڈی میں شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی 88ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کو حقوق دلائے مزدوروں ‘کسانوں‘محنت کشوں کیساتھ ہونیوالی ظلم و زیادتی کا ازالہ کیا ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں کو جینے کا طریقہ سکھایا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے 88ویں سالگرہ کا کیک کاٹا ‘تقریب میں پیپلزپارٹی کے نومنتخب کونسلروں سردار سعید احمد دھکڑ ‘ ذوالفقار علی بھٹو‘ رشید احمد دھکڑ‘ ملک محمد اسلام ‘تحصیل صدر پیپلز لائرز فورم ملک عبدالرؤف سولنگی‘جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار چیمہ‘ سید ابو الکلام شاہ ‘ ملک خادم حسین‘جام عابد حسین لاڑ‘ یا ر محمد ملنگ‘ سیٹھ پنوں رام ‘ڈاکٹر محمدا صغر‘ رانا محمد زا ہد ودیگر نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -