عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن) احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو مزید14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کومزید 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ان کومکمل طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اوران کاچیک اپ کروا کر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے عدالت میں کارروائی کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کے کروائے گئے طبی معائنہ کی رپوٹ عدالت میں پیش کی گئی ماہرنفسیات ڈاکٹر ایس ایم ہارون کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین شدید ذہنی دباؤکاشکار ہیں ان کو سائیکو تھراپی کی ضرورت ہے جبکہ تفتیشی افسرنے عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر عاصم حسین سے زمینوں کی غیرقانونی الاٹ اور کرپشن کے الزام میں تفیتش کی جارہی ہے اوریہ تفتیش جے آئی ٹی کی جانب سے دی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں کی جارہی ہے 80فیصد تفتیش مکمل کرلی گئی ہے لہذا ملزم کامزید 15روزہ ریمانڈ دیاجائے جبکہ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم تقریبا 4ماہ سے حراست میں ہیں اور90روزہ تک نہ ہی رینجرز نے ان کاکوئی طبی معائنہ کروایا گیا نہ اہل خانہ سے ملنے دیا گیا نیب نے بھی ان سے 14روز تک تفتیش مکمل کرلی ہے تاہم عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو14روزہ ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیا اس سے قبل ڈاکٹر عاصم کوسخت حفاظتی انتظامات میں عدالت لایاگیا جہاں ان کی والدہ،اہلیہ بیٹی اوردیگر اہل خانہ موجود تھے ڈاکٹر عاصم کی ان سے ملاقات بھی کروائی گئی۔