فلڈ لائٹس میں خرابی ،نیشنل ہاکی چیمپین شپ کے میچزدن میں کرانے کافیصلہ

فلڈ لائٹس میں خرابی ،نیشنل ہاکی چیمپین شپ کے میچزدن میں کرانے کافیصلہ
 فلڈ لائٹس میں خرابی ،نیشنل ہاکی چیمپین شپ کے میچزدن میں کرانے کافیصلہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ہاکی چیمپین شپ کے فلڈ لائٹس میں ہونےوالے میچزلائٹس کی خرابی کے باعث دن میں کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ ڈائرکٹر قمر ابراہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہاکی کلب آف پاکستان کے لائٹ ٹاور روشن نہیں ہو رہے،8سال بعدسٹیڈیم کے ٹاورآن کرنےکی کوشش کی لیکن وہ روشن نہیں ہوئے،کوشش کر رہے ہیں کہ ٹاور صحیح ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ راؤنڈ میچز نہ بھی ہوسکے توسیمی فائنل اور فائنل فلڈ لائٹس میں کرانے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

کھیل -