پاکستانی ائیر پورٹس پر بزرگ اور معذور مسافروں کیلئے مفت سہولیات کا اعلان ، جلد چائے کافی بھی ملے گی

پاکستانی ائیر پورٹس پر بزرگ اور معذور مسافروں کیلئے مفت سہولیات کا اعلان ، ...
پاکستانی ائیر پورٹس پر بزرگ اور معذور مسافروں کیلئے مفت سہولیات کا اعلان ، جلد چائے کافی بھی ملے گی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بزرگ ، بیمار اور معذورمسافروں کوکراچی ، لاہور اور اسلام آباد سمیت بڑے ایئرپورٹس پرمفت میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کردیاجبکہ اگلے مرحلے میں منرل واٹر ،چائے ،کافی مفت ملے گی۔

ڈیلی پاکستان گلوبل سے بات کرتے ہوئے سی اے اے ترجمان کامران ملک نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر ضعیف ، بیمار اور معذور مسافروں کی مدد کیلئے خصوصی کاﺅنٹر بنادیے ہیں اور ان کاﺅنٹرز نے کام بھی شروع کردیا ہے۔ سی اے اے کا عملے ضعیف ، بیماراور معذور مسافروں کو پارکنگ سے طیارے تک اور طیارے سے پارکنگ تک خود پہنچائے گا ،یہ خدمات مسافروں کو بلامعاوضہ حاصل ہونگی جوکہ سول ایوی ایشن کی نیشنل پالیسی 2015ءکا حصہ ہے اور اس کی وزیراعظم نوازشریف نے منظوری بھی دیدی ہے ۔

ترجمان کے مطابق دیگر ائیرپورٹس پر بھی جلد اسی طرح کے کاﺅنٹرز کام شروع کردیں گے۔ سی اے اے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستانی ائر پورٹس پر تمام مسافروں کو منرل واٹر اور چائے یا کافی کی بھی مفت فراہمی شروع ہوگئی ہے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -