سنجے دت کی ممبئی دھماکوں کے کیس میں سزا کم ، 27 فروری کو رہا کر دیا جائے گا

سنجے دت کی ممبئی دھماکوں کے کیس میں سزا کم ، 27 فروری کو رہا کر دیا جائے گا
سنجے دت کی ممبئی دھماکوں کے کیس میں سزا کم ، 27 فروری کو رہا کر دیا جائے گا

  

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ممبئی دھماکوں کے کیس میں سزا کم کر دی گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنجے دت کوسزا میں کمی کے بعد 27 فروری کو رہا کر دیا جائے گاان کی سزا میں کمی جیل میں بہتر رویے پر کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سنجے دت ممبئی حملوں کے کیس میں پیرول پر ضمانت پر رہائی پاچکے ہیں۔ سنجے دت پر الزام تھا کہ انہوں نے 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ملزمان سے مراسم رکھے تھے جبکہ سنجے دت کو سزا ناجائز اسلحہ رکھنے پر ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -