بل کلنٹن اہلیہ کی انتخابی مہم چلانے کیلئے منظر عام پر آگئے

بل کلنٹن اہلیہ کی انتخابی مہم چلانے کیلئے منظر عام پر آگئے
بل کلنٹن اہلیہ کی انتخابی مہم چلانے کیلئے منظر عام پر آگئے

  

نیویارک (اے پی پی) امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اپنی اہلیہ ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم چلانے کیلئے منظر عام پر آگئے۔ بل کلنٹن نے اپنی اہلیہ اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو صدارتی انتخابی مہم میں عشروں کی اہل ترین صدارتی امیدوار قرار دے دیا۔گزشتہ روز وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ریاست نیوہیمپشائر گئے جہاں ناشوا شہر میں ہونیوالی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے امریکاکو غریب اور متوسط طبقے کیلئے بہترین اور محفوظ ملک بنانے کیلئے ہلیری کلنٹن کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -