سکول پر خود کش حملہ ناکام بنانیوالے اعتزاز کی دوسری برسی آج منائی جائیگی
پشاور (آن لائن) سکول پر خود کش حملہ ناکام بنانے والے ہنگو کے اعتزاز حسن کی دوسری برسی آج منائی جائیگی، اعتزاز حسن نے تین جنوری 2014ءکو ہنگو کے ایک ہائی سکول میں خود کش حملہ آور کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی تھی، جس پر حملہ آور نے خود کو گیٹ پر اڑالیا جس سے اعتزاز حسن موقع پر شہید ہوگیا تاہم 3 سو سے زائد طلبہ کی جانیں بچ گئیں۔