عمران کا ایس ایم ایس کی بجائے فارم پر پارٹی رکنیت کرنیکا فیصلہ
لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی نئی رکنیت سازی کے معاملے پر عمران خان نے تسنیم نورانی کی صدارت میں قائم پارٹی الیکشن کمیشن کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی نئی رکنیت سازی ”ایس ایم ایس“ کے ذریعے نہیں ہوگی بلکہ پارٹی کی جانب سے ایک مفصل پر فارما جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے تحریری طور پر رکنیت سازی کی درخواست معہ شناختی کارڈ کی نقل کے دینا ہوگی۔ رکنیت سازی کے عمل میں تمام سطح کے تنظیمی عہدیداروں، بلدیاتی الیکشن میں جیتنے یا شکست کھانے والے امیدواروں سمیت ٹکٹ ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ گلی محلے کی سطح پر فارم بھر کر رکنیت سازی کی جائے گی اور تمام دستاویزی ڈیٹا ضلعی سطح پر اکٹھا کرکے بعد از تصدیق الیکٹرانک کاپی تیار ہوگی جسے پارٹی الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا۔