داعش کا سر کاٹ دیں گے،متنازعہ بیان برقرار، ٹرمپ کا انتخابی مہم کا پہلا اشتہار جاری

داعش کا سر کاٹ دیں گے،متنازعہ بیان برقرار، ٹرمپ کا انتخابی مہم کا پہلا ...
داعش کا سر کاٹ دیں گے،متنازعہ بیان برقرار، ٹرمپ کا انتخابی مہم کا پہلا اشتہار جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلا ٹی وی اشتہار جاری کر دیا۔ غیرملکی نشریاتی اداراے کے مطابق اس انتخابی اشتہارمیں انہوں نے مسلمانوں اورمیکسیکو سے نقل مکانی کرکے آنے والے افراد کے بارے میں اپنے متنازع بیان کو دہرایا ہے۔اس ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ شدت پسند تنظیم داعش کا سرکاٹ دیں گے اوران کا تیل ضبط کرلیں گے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہر ہفتے 2 کروڑ روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔