پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہرکردی

پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہرکردی
پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہرکردی

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہاہے کہ وہ پاکستانی فلم میں کام کرنا چاہیں گی ۔

en.dailypakistan.com.pkکے مطابق پریانکا چوپڑا نے کہاہے کہ وہ پاکستان کے بارباردورے کرناچاہتی ہیں اور پاکستانی فلم میں کام کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتیں تاہم اس کا دارومدار فلم میں ان کے کردار پر ہوگا۔

اُنہوں نے کہاکہ میں ایک انٹرٹینر ہوں اور انٹرٹینمنٹ کے لیے اچھی فلمیں کرتی ہوں،ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر فنکاروں کے کردار کے حوالے سے پریانکا کا کہنا تھا کہ فنکاروں پر ملکوں کو قریب لانے کی ذمہ داری نہیں ڈالی جاسکتی، ملکوں کو جوڑنے کا کام حکومت اور عوام کا ہے،ایک اداکار پاکستان اور بھارت کے لوگوں کو صرف قریب لاسکتاہے کیونکہ وہ فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور فن کی تعریف عالمی سطح پر بھی ہوتی ہے ۔

مزید :

تفریح -