کھلونا پستول کے ذریعے گھر میں گھس کر ڈکیتی، خواتین سے زیورات لے اڑا

کھلونا پستول کے ذریعے گھر میں گھس کر ڈکیتی، خواتین سے زیورات لے اڑا
کھلونا پستول کے ذریعے گھر میں گھس کر ڈکیتی، خواتین سے زیورات لے اڑا

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں ڈاکو کھلونا پستول کے ذریعے گھر میں گھس کر خواتین کے سونے کے زیورات لے اڑا۔ اخبار روزنامہ نوائے وقت کے مطابق علی الصبح گن پوائنٹ پر ڈاکو گھرمیں داخل ہوا۔ خواتین کو یرغمال بنایا ناتجربہ کار ڈاکو کا بھید اس وقت کھل گیا جب خواتین نے سمجھ لیا کہ ڈاکو نے کھلونا پستول پکڑی ہوئی ہے تاہم وہ خواتین کے سونے کے دو بندے لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ہمسائیوں کی کال پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ واقعہ فیض الاسلام ہائی سکول کے قریب انور کالونی میں پیش آیا۔ اس بات کی تحقیقات ابھی کرنا ہے کہ ڈاکو کے پاس اصلی پستول تھی یا نقلی۔

مزید :

راولپنڈی -