2016 ء پاکستان کی فلم انڈسٹری کی کامیابی کا سال ثابت ہوگا:اداکارسعود

2016 ء پاکستان کی فلم انڈسٹری کی کامیابی کا سال ثابت ہوگا:اداکارسعود
2016 ء پاکستان کی فلم انڈسٹری کی کامیابی کا سال ثابت ہوگا:اداکارسعود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) اداکار سعود نے کہا ہے کہ چند سال قبل پاکستان کی فلم انڈسٹری جس مشکل دور سے گزررہی تھی ،اس پر سب ہی کوتشویش تھی لیکن امید کی ایک کرن ضرور موجود تھی کہ ایک دن فلم انڈسٹری میں بھی تبدیلی آئے گی،اچھی اور معیاری فلمیں بنیں گی۔فلموں میں جس تبدیلی کاسوچا تھایہ تبدیلی بالاآخررنگ لائی اور پاکستانی فلموں نے فلم بینوں کو سنیماآنے پر مجبور کردیا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔سعود کا کہناتھا ٹیلی ویژن پروڈکشن کے ساتھ ہی انھوں نے اپنے پروڈکشن ادارے کے تحت اس سال دو فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی ہے جس کا جلد اعلان کردیا جائے گا ،انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سال2016 پاکستان کی فلم انڈسٹری کی کامیابی کا سال ثابت ہوگا، فلم بین اسی طرح پاکستانی فلموں کی اسی طرح حوصلہ افزائی کریں۔

مزید :

تفریح -