امریکہ میں پاکستان کیخلاف بھارتی صحافی کو منہ کی کھانی پڑی

امریکہ میں پاکستان کیخلاف بھارتی صحافی کو منہ کی کھانی پڑی
امریکہ میں پاکستان کیخلاف بھارتی صحافی کو منہ کی کھانی پڑی

  

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی دفتر خارجہ کی بریفنگ کے دوران ایک بھارتی صحافی کو اس وقت منہ کی کھانی پڑی جب وہ تمام تر کوشش کے باوجود ترجمان دفتر خارجہ جان کربی کے منہ سے پاکستان مخالف بیان نکلوانے میں ناکام ہو گئے۔ صحافی نے پٹھان کوٹ واقعے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی تو جان کربی نے یہ کہہ کر چپ کرا دیا کہ دہشت گردی پورے خطے کا مسئلہ ہے اکیلے بھارت کا نہیں۔ جان کربی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی اور پاک فوج اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کو سراہا۔ بھاری صحافی نے پنترا بدل کر سوال کیا کہ اس موقع پر بھارت کو کیا کرنا چاہیے۔ جان کربی نے ٹکا سا جواب دے دیا کہ بھارت کی پالیسی بھارتی حکومت سے پوچھ لیں۔

مزید :

بین الاقوامی -