شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے مزید 4 جرمن جاسوس طیارے ترکی روانہ

شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے مزید 4 جرمن جاسوس طیارے ...
شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے مزید 4 جرمن جاسوس طیارے ترکی روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (اے پی پی) جرمنی نے شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے مزید 4 جاسوس طیارے ترکی روانہ کر دیئے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ طیارے ترکی میں اینجرلیک میں قائم مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی چھاؤنی میں تعینات کئے جائیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تکنیکی عملہ ضروری آلات کے ساتھ ان سے قبل ہی روانہ ہو گیا تھا۔واضح رہے کہ جنوری کے وسط سے 6 جرمن جاسوس طیارے داعش کے خلاف بین الاقوامی عسکری اتحاد کی کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔ یہ طیارے کسی جنگی آپریشن میں شامل نہیں ہوں گے۔ ان کی ذمہ داری صرف نگرانی اور جاسوسی ہو گی۔