کرکٹ میچ دیکھنے میں مگن بچہ چھلکے سمیت تربوز ہڑ پ کر گیا

کرکٹ میچ دیکھنے میں مگن بچہ چھلکے سمیت تربوز ہڑ پ کر گیا
کرکٹ میچ دیکھنے میں مگن بچہ چھلکے سمیت تربوز ہڑ پ کر گیا

  

میلبرن(آن لائن) کچھ لوگ کھیل بالخصوص کرکٹ سے اتنی محبت کرتے ہیں اور اسے دیکھنے میں اس طرح مدہوش ہوجاتے ہیں کہ انہیں خبر ہی نہیں ہوتی کہ ان کے اردگرد کیا ہورہا ہے لیکن ایک آسٹریلوی بچے نے تو اس سے بھی کمال کارنامہ انجام دیا اور وہ میچ دیکھنے میں اس قدر مگن ہوا کہ میچ دیکھتے دیکھتے پورا تربوز چھلکوں سمیت ہڑپ کر گیا۔سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے 10 سالہ بچے میچل کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ نہ صرف تربوز بلکہ اس کا چھلکا بھی کھا گیا اس لیے اسے تربوز والے لڑکے کا نام دے دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے شہرمیلبرن کے تاریخی کرکٹ میدان ایم سی جی میں اس لڑکے کو چھلکے سمیت تربوز کھاتے دیکھ کر تماشائیوں کے ساتھ ساتھ میچ کے کمنٹیٹرز بھی حیرت زدہ رہ گئے جبکہ اس لڑکے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے آسٹریلیا میں سماجی رابطوں کی سائٹس پر ’’واٹر میلن بوائے‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -