محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے ویزہ کیلئے آن لائن درخواست جمع کرادی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فاسٹ بولر محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے ویزہ کے حصول کیلئے آن لائن درخواست جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے گزشتہ ہفتے محمدعامرکا ویزا کیس نیوزی لینڈکے سفارتخانے بھیجاتھا ۔ پی سی بی کی درخواست کے جواب میں نیوزی لینڈ کے سفارتخانے نے پی سی بی کومحمدعامرکی ویزہ درخواست دینے کاکہاتھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کی ویزا درخواست آن لائن جمع کرادی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا کیس مضبوط ہے ،اگلے دو تین روزمیں ویزا مل جائے گا۔