کرنسی سمگلنگ کیس 'ایان علی کیخلاف درخواست کی سماعت 26جنوری تک ملتوی

کرنسی سمگلنگ کیس 'ایان علی کیخلاف درخواست کی سماعت 26جنوری تک ملتوی
کرنسی سمگلنگ کیس 'ایان علی کیخلاف درخواست کی سماعت 26جنوری تک ملتوی

  

راولپنڈی(صباح نیوز)ماڈل گرل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس میں کسٹم کورٹ نے آئندہ سماعت پر دلائل ہر صورت مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔ مقدمے کی سماعت26 جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔ ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس میں کسٹم کورٹ کے جج رانا آفتاب خان کی عدالت میں پیش ہوئیں ۔ کسٹم کی طرف سے9 گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ ماڈل ایان علی کی وکیل شائستہ نے عدالت کو بتایا کہ فرد جرم عائد کرنے کے حوالہ سے کسٹم عدالت کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے اور تمام ریکارڈ بھی عدالت عالیہ کو بھجوایا جاچکا ہے ۔ اس لیے گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکتے ۔ کسٹم کی طرف سے منی لانڈرنگ کے مقدمہ کے اندراج کے حوالہ سے وکیل شائستہ کا کہنا تھا کہ اس پر دلائل قانونی ٹیم کے سینئر رکن لطیف کھوسہ دیں گے ۔ جج رانا آفتاب نے ریمارکس دیئے کہ دس ماہ سے درخواست زیر سماعت ہے آئندہ سماعت پر ہر صورت دلائل دیئے جائیں جس پر جونیئر وکیل شائستہ نے آئندہ سماعت پر دلائل دینے کے حوالہ سے بیان حلفی عدالت میں پیش کردیا ۔ عدالت نے دونوں امور پر سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی ۔

مزید :

راولپنڈی -