ترک کمپنی نے سعودی عرب میں 240 ارب ڈالر مالیت کے ہاؤسنگ پراجیکٹ کا ٹھیکہ حاصل کر لیا
انقرہ (اے پی پی) ترک کمپنی نے سعودی عرب میں 240 ارب ڈالر مالیت کے ہاؤسنگ پراجیکٹ کا ٹھیکہ حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ ہاوسنگ نے ملک میں کم آمدنی والے افراد کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئی اسکیم تیار کرنے کا آرڈر دیا ہے۔جس کے تحت سعودیوزارت ہاوسنگنے دو ملین رہائشی مکانات کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے مزکورہ ہاوسنگ پراجیکٹ کا آرڈر ترکی کی ہاوسنگ کمپنی توکی کو دیا گیا ہے۔ہاوسنگ پراجیکٹ پر 240 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔واضع رہے کہ مزکورہ پراجیکٹ کے حوالے سے بات چیت دو ماہ قبل ترکی کا دورہ کے دوران سعودی وزارتہاوسنگ کے سربراہ نے ترکی کی رہائشی اسکیم توکی کے سربراہ سے ملاقات میں کی تھی۔ دوسری جانبسعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدل عزیز السعود نے کہاہے کہ کم امدنی والے افراد کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سبسڈی بھی دی جائے گی۔