سعودی عرب میں لڑکیوں کو ’مستی‘ کرنے کی اجازت دینے پر ڈرائیور کو تین سال قید، 300کوڑے مارنے کا حکم

سعودی عرب میں لڑکیوں کو ’مستی‘ کرنے کی اجازت دینے پر ڈرائیور کو تین سال قید، ...
سعودی عرب میں لڑکیوں کو ’مستی‘ کرنے کی اجازت دینے پر ڈرائیور کو تین سال قید، 300کوڑے مارنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے یہ تو سن رکھا ہوگاکہ کبھی کبھار کسی کے گناہوں کی سزا کسی اور کو بھگتنا پڑتی ہے اور اس کا عملی ثبوت سعودی عرب میں بھی دیکھنے کو ملا جہاں بس میں سعودی لڑکیوں کی مستی نے ڈرائیور کومشکل میں پھنسادیا اوراسے 300کوڑے مارنے سمیت تین سال قید کی سزاسنادی گئی ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عدالت نے ڈرائیور کو یہ سزا کالج کی لڑکیوں کو بس میں سگریٹ نوشی اور ناچنے کی اجازت دینے پر سنائی ہے جبکہ سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے شاپنگ مال میں ایک لڑکی سمیت ملزم کو حراست میں لے لیا۔
طائف کی عدالت نے لڑکیوں کو کالج وقت سے قبل اور بعد میں لڑکیوں کواپنے ساتھ گھمانے ، اُنہیں بس میں سگریٹ نوشی اور ناچنے کی اجازت دینے ، اسلامی اور تعلیمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے پر سزاسنائی۔
عرب اخبار ’سدا‘ کے مطابق کچھ لڑکیوں کے ڈرائیور کے سامنے اپنے نقاب اتارنے کا بھی انکشاف ہواہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -