شانزہ اور پائل چوہدری کے درمیان گانے پر جھگڑا ، نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی

شانزہ اور پائل چوہدری کے درمیان گانے پر جھگڑا ، نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی
شانزہ اور پائل چوہدری کے درمیان گانے پر جھگڑا ، نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی

  

لاہور ( این این آئی) اداکارہ شانزہ اور پائل چوہدری کے درمیان گانے پر جھگڑا ، نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تاہم دیگر فنکاروں نے مداخلت کر کے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروا دیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ پائل چوہدری اور شانزہ کے درمیان شالیمار تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ ذرا مکھڑا دکھا ‘‘ کے درمیان گانا کرنے کے تنازعہ پر جھگڑا ہو گیا ۔ دونوں اداکاراؤں نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنائی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تاہم بیک اسٹیج پر موجود دیگر فنکاروں نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرواتے ہوئے معاملہ رفع دفعہ کروا دیا ۔ اس حوالے سے شانزہ کا کہنا ہے کہ میری پائل چوہدری سے کوئی لڑائی نہیں اور نہ کسی طرح کا کوئی واقعہ رونما ہوا ہے جبکہ پائل چوہدری سے رابطہ نہیں ہو سکا ۔

مزید :

تفریح -