عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی
 عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

  

لندن (ویب ڈیسک) ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے پیر کے روز خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا تاہم اب منگل کو چینی معیشت میں سست روی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ایک بار پھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 61 سینٹ کمی کے بعد 36.61 ڈالر فی بیرل رہی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈ یٹ کی قیمت 40 سینٹ کمی کے بعد 36.36 ڈالر فی بیرل رہی۔چینی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان رہا۔

مزید :

بزنس -