وزیراعظم بنتے ہی طے کرلیا تھا کہ بھارت سے تعلقات بہتر کرنا ہیں: نواز شریف

وزیراعظم بنتے ہی طے کرلیا تھا کہ بھارت سے تعلقات بہتر کرنا ہیں: نواز شریف
وزیراعظم بنتے ہی طے کرلیا تھا کہ بھارت سے تعلقات بہتر کرنا ہیں: نواز شریف

  

کولمبو (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم بنتے ہی طے کرلیا تھا کہ بھارت سے تعلقات بہتر کرنا ہیں، ہمارا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، جس کیلئے پاکستانی قوم پر عزم ہے میرا وژن جنوبی ایشیا کا تنازعات سے پاک ہونا ہے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے دورہ لاہور سے تعلقات کوئی جہت ملی ہے، بھارت کو تعلقات کی بہتری کیلئے 4 نکاتی ایجنڈا بھی تجویز کیا، افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، افغانستان میں امن، استحکام پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔ پیرس میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارتی قیادت پر واضح کردیا ہمیں غربت اور بے روزگاری سے لڑنا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -