سوناکشی سنہا نے رنویر سنگھ کو انڈسٹری کا کامیاب ترین اداکار قرار دیدیا
ممبئی(آئی این پی) بولی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے رنویر سنگھ کو اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں شاندار اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری کا کامیاب ترین اداکار قرار دے دیا گیا ہے۔اداکارہ نے ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رنویر سنگھ رواں سال ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں بے داغ اداکاری کی بنا پر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے تمام تر ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔واضح رہے رنویر سنگھ نے سنجے لیلا بھنسالی کی ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں ماضی کے معروف مراٹھا جنگجو پیشوا باجی راؤ کا کردار ادا کیا تھا۔اداکارہ نے صحافیوں کو بتایا کہ انھیں گزشتہ سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں رنویر سنگھ کے علاوہ ’’بدلا پور‘‘ میں ورون دھون کی عمدہ کارکردگی نے بھی بے حد متاثر کیا