خاتون کے ہاں چار سال بعد تین جڑواں بچوں کی پیدائش
فیصل آباد (آن لائن) ساہیانوالہ کے علاقہ کی رہائشی خاتون کے ہاں چار سال بعد بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی جس پر ہلال احمر ہسپتال میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ خاتون کے ورثا کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز و نرسز سٹاف بھی ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔ کھتیاپور کی رہائشی سمیرا بی بی کے ہاں گزشتہ روز 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ سرجن ڈاکٹر تحسین کے مطابق زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں اور کامیابی سے آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ سمیرا بی بی کا شوہر پاک فوج میں ملازم ہے۔