سوشل سیکورٹی ہسپتال مظفر گڑھ میں ہنگامہ آرائی پرجمشید دستی سمیت 26افراد کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست

سوشل سیکورٹی ہسپتال مظفر گڑھ میں ہنگامہ آرائی پرجمشید دستی سمیت 26افراد ...
سوشل سیکورٹی ہسپتال مظفر گڑھ میں ہنگامہ آرائی پرجمشید دستی سمیت 26افراد کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست

  

مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی سمیت 26افراد کیخلاف سوشل سیکورٹی ہسپتال مظفر گڑھ میں ہنگامہ آرائی کرنے پر مقدمہ اندراج کی درخواست دے دی گئی ہے ۔ دوسری جانب کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہسپتال کے باہر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر مبشر نے مقدمہ اندارج کے لیے درخواست دی جس میں سابق ایم پی اے مہر ارشاد سیال کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اندراج مقدمہ کی درخواست میں جمشید دستی پر ہسپتال بند کرانے ، کارسرکار میں مداخلت سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات عائدہیں۔

یاد رہے کہ سوشل سیکورٹی ہسپتال میں گزشتہ روز ڈاکٹروں کی کمی کیخلاف سٹاف کے احتجاج میں جمشید دستی بھی شامل ہو گئے تھے اور انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر مبشر کو دھمکیاں دیتے ہوئے ہسپتال سے نکال دیا تھا۔

مزید :

مظفرگڑھ -