گجرات میں محنت کش کو سوتے میں زندہ جلادیا گیا

گجرات میں محنت کش کو سوتے میں زندہ جلادیا گیا
گجرات میں محنت کش کو سوتے میں زندہ جلادیا گیا

  

گجرات (ویب ڈیسک) گجرات میں ڈیرہ پر سوئے سات بچوں کے باپ محنت کش کو زندہ جلادیا گیا۔تھانہ کنجاہ کے علاقہ شادیوال میں محمد یعقوب سکنہ موضع دراجکے تحصیل کامونکی ضلع گوجرانوالہ نے عرصہ تقریباً 15 سال سے زمین ٹھیکہ پر لے رکھی تھی جس میں رہائش کیلئے ڈیڑہ بنارکھا تھا گزشتہ شب محمد یعقوب جب ڈیرہ پر سونے کیلئے گیا تو اس کا دوست برخوردار بھی اس کے ہمراہ تھا صبح محمد یعقوب کا بھتیجا امان اللہ جب ڈیرے پر آیا تو اس کے کمرے سے دھواں نکل رہا تھا اور باہر سے کنڈی لگی ہوئی تھی۔ امان اللہ نے کمرہ کھول کر دیکھا کہ اس کا چچا جل چکا تھا اور اس کی نعش ناقابل شناخت ہوچکی تھی، پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

گجرات -