بین الاقوامی سرکاری ترقیاتی امداد، یو اے ای پھر سرفہرست

بین الاقوامی سرکاری ترقیاتی امداد، یو اے ای پھر سرفہرست
بین الاقوامی سرکاری ترقیاتی امداد، یو اے ای پھر سرفہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا آباد (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو دنیا بھر میں دوسرے سال بھی سرکاری طور پر ترقیاتی معاونت میں بطور سب سے بڑے بین الاقوامی ڈونر سرفہرست حیثیت حاصل ہوگئی ہے ، اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق اس کی 2014ءمیں ترقیاتی امداد میں دی گئی رقم کی مجموعی مالیت 18 اعشاریہ 36 ارب اماراتی درہم (اے ای ڈی) ہے جو اس کی مجموعی قومی پیداوار کا ایک اعشاریہ 26 فیصد بنتا ہے۔ اس بات کا اعلان متحدہ عرب امارات کی تنظیم برائے معاشی تعاون اور ترقیات (OECD) کے ذیلی ادارے ڈویلپمنٹ اسسمنٹ کمیٹی (ڈی اے سی) کی جانب سے اس کی جاری کردہ حتمی رپورٹ میں کیا گیا ہے جس میں اپریل 2015ءکو اعلان کردہ آفیشل ڈویلپمنٹ اسسمنٹ ڈیٹا بھی شامل ہے۔