کراچی میں روشنیاں بکھیرنے میں آرٹس کونسل کی کوششیں قابل ستائش ہیں:گورنر سندھ

کراچی میں روشنیاں بکھیرنے میں آرٹس کونسل کی کوششیں قابل ستائش ہیں:گورنر سندھ
کراچی میں روشنیاں بکھیرنے میں آرٹس کونسل کی کوششیں قابل ستائش ہیں:گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(یو این پی) آرٹس کونسل کراچی میں نو منتخب اراکین کی ۲۰۱۶ ؁ء کی تقریب حلف برداری اوپن ایئر تھیٹر میں منعقد ہوئی جس میں کاروباری شخصیات، فنون لطیفہ ، شوبز کے ستاوں سمیت ایک بڑی تعداد میں سامعین نے شرکت کی۔ تقریب حلف برداری میں گورم سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے مختصر کلمات میں کہا کہ کراچی کی روشینوں کو دوبارہ واپس لانے میں سیکرٹی ایجنسیز کا بڑا ہاتھ ہے جس کے لیے کراچی کی عوام شکریہ ادا کرتی ہے ان کی اس بات پر پورے پندٹال میں زور دار تالیاں بجا کر خیرمقدم کیاا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کونسل میں جب میں آیا تھا تو اس کی گرانٹ صرف دس ہزار روپے تھی اور اب اتنے سالوں کے بعد یہ گرانٹ تین کروڑ سے زیادہ تجاوز کر گئی ہے ۔ ہم سب کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر آگے بڑھنا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ کراچی کے تمام افراد جن کا تعلق آرٹ سے ہے وہ جیتنے والی اراکین کے ساتھ قدم ملا کر ساتھ چلیں تو ادارے میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرٹس کونسل کا نام اب دنیا میں مشہورہوتا جا رہا ہے جس کی تازہ مثال اردو ادب کانفرنس کی کامیابی ہے ہماری دعا ہے کہ اس شہر کی روشنیوں کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر بنانے میں ہم سب ایک مثالی کردار ادا کریں۔ ایک وقت تھا جب آرٹس کونسل پانچ بجے بند ہو جایا کرتا تھا مگر اب ماشاللہ پانچ بجے سے تقاریب جاری رہتی ہیں اور یہ آرٹس کونسل کی قیادت ہی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے کہ کراچی کی عوام کو تفریح کا ایک ذریعہ مہیا ہو رہا ہے ۔ حلف برداری کی تقریب میں تمام اراکین نے شرکت کی صرف تاجدار عادل کی کرسی خالی رہی اور انہوں نے تقریب میں شرکت نہیں کی اور اس کمی کو سابقہ احمد شاہ نے پوری کی۔ پروقارتقریب میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، طلعت حسین،ساجد حسن، حسینہ معین، منور سعید، اطہر وقار عظیم، قدسیہ اکبر، اقبال لطیف،سعادت علی جعفری،سحر انصاری، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، پروفیسر سحر انصاری،شہناز صدیقی،ہما میر، وکیل فاروقی، ڈاکٹر عالیہ امام، طلال فرحت،اسلم رشیدی، لئیق احمد، آصف مغل، فرخ دربار، شگفتہ انجم، نیاز احمد، عمر خطاب، غفران احمدخان، مرزا افتخار بیگ سمیت الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں، جرنلسٹسوں سمیت ایک بڑی تعداد نے اس تقریب حلف برادی کو پُرسکون ماحول میں دیکھا۔ تقریب حلف برادی کے اختتامیہ کلمات ہما میر نے انجام دیے اور تمام مہمانان گرامیوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنے قیمتی وقت میں سے چند لمحات اس تقریب کو سجانے میں دیے۔

مزید :

کراچی -