اوگرا کرپشن کیس میں غیر مشروط معافی پر توقیر صادق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اوگرا کرپشن کیس میں غیر مشروط معافی پر توقیر صادق کیخلاف توہین عدالت کی ...
اوگرا کرپشن کیس میں غیر مشروط معافی پر توقیر صادق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا کرپشن عملدرآمد کیس میں سابق چیئرمین توقیر صادق کی غیر مشروط معافی کے بعد توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دی گئیں تاہم سپریم کورٹ نے توقیر صادق کو اوگرا کرپشن کیس سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو پر پابندی لگا دی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔عدالت نے اوگرا میں مبینہ بھرتیوں اور موجودہ انتظامیہ کی کرپشن کے خلاف محمود اختر نقوی اور محمد یاسین کی درخواست نمٹا دی۔ جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے ، اگر اوگرا میں کچھ اب بھی غلط ہو رہا ہے تو درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کریں،کرپشن کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، نیب کی کمائیوں پر نظر رکھیں گے ۔

مزید :

اسلام آباد -