گوجرانوالہ: فیکٹری میں 4 دھماکے ، چھت گرگئی،ایک جاں بحق، 32 افراد زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

گوجرانوالہ: فیکٹری میں 4 دھماکے ، چھت گرگئی،ایک جاں بحق، 32 افراد زخمی، ...
گوجرانوالہ: فیکٹری میں 4 دھماکے ، چھت گرگئی،ایک جاں بحق، 32 افراد زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

  

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کھیالی روڈ پر فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث یکے بعد دیگرے 4 دھماکے ہوئے جس سےفیکٹری مکمل طور پر منہدم ہوگئی اور فیکٹری میں کام کرنے والے مزدورملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے فیکٹری مالک سمیت 32 زخمیوں اور ایک شخص کی لاش کو ضلعی ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ دیگر  افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھیالی روڈ پر برتن بنانے والی فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث یکے بعد دیگرے 4 دھماکوں کے نتیجے میں فیکٹری کی چھت گرگئی  جبکہ اردگرد کی عمارتوں کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ فیکٹری گرنے کے باعث متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔منہدم ہونے والی فیکٹری میں  200 سے زیادہ مزدور کام کرتے ہیں جن میں سے متعدد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔امدادی کاموں کے دوران ارد گرد کی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے اب تک 32 زخمیوں سمیت 1 شخص کی لاش نکال کر ضلعی ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

علاوہ ازیں ضلعی ہسپتال انتظامیہ نے 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاہور ریفر کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فیکٹری کے منہدم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ حکام کو جلد از جلد ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

گوجرانوالہ -اہم خبریں -