قد لمبا ہونے سے بلے باز کوآو¿ٹ کرنا آسان ہوتا ہے،محمد عامر سے میرا موازانہ نہیں کیا جانا چاہیے : محمد عرفان

قد لمبا ہونے سے بلے باز کوآو¿ٹ کرنا آسان ہوتا ہے،محمد عامر سے میرا موازانہ ...
قد لمبا ہونے سے بلے باز کوآو¿ٹ کرنا آسان ہوتا ہے،محمد عامر سے میرا موازانہ نہیں کیا جانا چاہیے : محمد عرفان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دراز قد بولر محمد عرفان نے کہا ہے کہ قد لمبا ہوتوبلے باز کوآو¿ٹ کرنے میں آسانی ہوتی ہے، اپنے لمبے قد کی وجہ سے حریف بلے بازوں کے پسینے چھڑاتا ہوں۔محمد عرفان نے یہ باتیں دنیا نیوز کے ایک پروگرام میں کیں ،اس موقع پرسعید اجمل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ محمد عامر سے متعلق ایک سوال پر محمد عرفان نے کہا کہ انہیں معاف کر دینا چاہیے اور باﺅلر محمد عامر سے میرا کوئی جوڑ نہیں،یہ فرق تو قد سے ہی واضح ہے۔دوسری جانب سعید اجمل نے سلیکٹرز کے بدلے تیور پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد بھرپور موقع ملنا چاہیے تھا لیکن دیکھئے کہ دورہ نیوزی کے کیمپ میں بھی بلایا تک نہ گیا۔

مزید :

کھیل -