ایم کیو ایم کے 9 رہنماﺅں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایم کیو ایم کے 9 رہنماﺅں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ایم کیو ایم کے 9 رہنماﺅں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے 9 رہنماﺅں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے فاروق ستار، وسیم اختر، نسرین جلیل، حیدر عباس رضوی، خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری،کنورنوید،محمد حسین اورکمال خواجہ کے وانٹ جاری کرتے ہوئے تمام افراد کو 22 جنوری تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاف 26 نومبر کو تھانہ سولجر بازار میں لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور تفتیشی افسر نے چالان میں تمام افراد کو مفرور قرار دیا ہے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -