فیصلہ کرلیں کہ دشمن کون ہے، آصف علی زرداری یا القاعدہ: نفیسہ شاہ

فیصلہ کرلیں کہ دشمن کون ہے، آصف علی زرداری یا القاعدہ: نفیسہ شاہ
فیصلہ کرلیں کہ دشمن کون ہے، آصف علی زرداری یا القاعدہ: نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اس بات کا فیصلہ کرنا ہو گا کہ دشمن آصف علی زرداری ہے یا القاعدہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان ن لیگ ایکشن پلان بن چکا ہے ۔ آپ کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ آپ کا دشمن ڈاکٹر عاصم ہے یا داعش، آپ کا دشمن زرداری ہے یا القاعدہ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف کارروائی کیلئے ثبوت مانگے جاتے ہیں لیکن دوسرے لوگوں کیلئے یہ رویہ کیوں نہیں اپنایا جاتا؟

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -