آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، ہائی پروفائل کیسز میں ملزمان کی ضمانتوں کی منسوخی کیلئے اپیل کرنے کافیصلہ

آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، ہائی پروفائل کیسز میں ملزمان کی ضمانتوں کی ...
آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، ہائی پروفائل کیسز میں ملزمان کی ضمانتوں کی منسوخی کیلئے اپیل کرنے کافیصلہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدارت اجلاس میں ہائی پروفائل کیسز میں ملزمان کی ضمانتوں کی منسوخی کیلئے اپیل کرنے کافیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں جامع پولیسنگ پلان 2016 کیلئے سفارشات کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ زیرسماعت مقدمات کی تفتیش اور سزاو¿ں کی شرح پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ 2015ءکے جرائم کاپیٹرن اورنمٹنے کی حکمت عملی کاتجزیہ کیا جائے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے طریقہ تفتیش میں ریفارمز لائی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ وارداتیں روکنے کیلئے امن کمیٹیوں پرنظرثانی کی جائے اور ان کمیٹیوں میں تمام مسالک کے علماءکو شامل کر کے باقاعدگی سے اجلاس بلائے جائیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہائی پروفائل کیسز میں ملزمان کی ضمانتوں کی منسوخی کیلئے اپیل کرنے کافیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -