کیا سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت زید علی اور ماڈل سارہ سرفراز کی شادی ہو گئی ہے ؟ اصل حقائق سامنے آگئے

کیا سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت زید علی اور ماڈل سارہ سرفراز کی شادی ہو گئی ہے ؟ ...
کیا سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت زید علی اور ماڈل سارہ سرفراز کی شادی ہو گئی ہے ؟ اصل حقائق سامنے آگئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت زید علی اور معروف ماڈل سارہ سرفراز کی واقعی شادی ہو گئی ہے ؟ اس حوالے سے تمام حقائق سامنے آ گئے ہیں ۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق جہاں ایک طرف سوشل میڈیا میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ یو ٹیوب پر اپنی مزاحیہ ویڈیو ز کی وجہ سے شہرت پانے والے زید علی پاکستانی ماڈل سارہ سرفراز سے شادی کر چکے ہیں لیکن ہم بتانا چاہیں گے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

ڈیلی پاکستان گلوبل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود زید علی اور ماڈل سارہ سرفراز کی تصاویر دراصل زید علی کی آنے والی ویڈیوز سے لی گئیں ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ ویڈیومیں سارہ سرفراز دلہن کا روپے دھارے ہوئے ہیں جبکہ زید علی دلہے کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

مزید برآں سارہ سرفراز کے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر اس بات کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے کہ ماڈل کی زید علی سے شادی کی خبریں محض افواہوں پر مبنی ہیں ۔ بعد ازاں ان کے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر ویڈیو بھی شیئر کی گئی ۔

زید علی نے بھی وضاحت کے لئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کا سہارا لیتے ہوئے ٹوئیٹ کی کہ نہیں ، میں نے ابھی شادی نہیں کی ،یہ تصاویر ویڈیو سے لی گئیں ہیں ۔یہاں یہ واضح کرنا بھی نہایت مناسب ہو گاکہ سارہ سرفراز شہر قائد کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی ماڈل ثناءسرفراز کی جڑواں بہن ہیں جنہوں نے ” ایمرجنگ ماڈل کیٹیگری “ میں لکس سٹائل ایوارڈ بھی جیت رکھا ہے ۔

مزید :

تفریح -