2015ء میں امریکی فو ج میں خود کشیوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا : رپورٹ

2015ء میں امریکی فو ج میں خود کشیوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا : ...
2015ء میں امریکی فو ج میں خود کشیوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا : رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آن لائن) امریکی فوج میں دو ہزار پندرہ میں خود کشیوں میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے خود کشیوں کی روک تھام بارے آفس کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار پندرہ کی تیسری سہ ماہی میں بہتر حاضر سروس فوجیوں نے خود کشیاں کیں جبکہ 2014ء میں اسی دورانیے میں یہ تعداد 57تھی رپورٹ کے مطابق بحریہ کے حاضر سروس خود کشی کرنیوالے اہلکاروں کی تعداد سات سے گیارہ فضائی اہلکاروں کی تعداد تیرہ سے سترہ اور بری فوجی اہلکاروں کی تعداد اکتیس سے بتیس ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پندرہ دسمبر دو ہزار پندرہ تک حاضر سروس ریزرو دونوں طرز کے خود کشی کرنیوالوں کی مجموعی تعداد 363تھی محکمے کے ترجمان بحری کپتان جیف ڈیوس نے کہا کہ فوج میں خود کشیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کیلئے محکمہ اہم اقدامات کے لئے کوشاں ہے -