چین میں 20ٹن سمگل شدہ مرغیوں کے پنجے برآمد

چین میں 20ٹن سمگل شدہ مرغیوں کے پنجے برآمد
چین میں 20ٹن سمگل شدہ مرغیوں کے پنجے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی پولیس نے تقریباََ20ٹن سمگل شدہ مرغیوں کے پنجے قبضے میں لے لئے ۔ چین کی خبر ایجنسی زنہوا کے مطابق چین کے جنوب مشرق میں پولیس نے 19.6ٹن مرغیوں کے پنجے قبضے میں لے کر نیست و نابود کر دیئے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ سمگل کئے گئے کئی ٹن مرغیوں کے پنجے یننان صوبے میں نیشنل نیچر ریزرو میں پائے گئے جہاں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ان غیر قانونی اشیاءکو قبضے میں لیا گیا ۔
واضح رہے کہ مرغیوں کے پنجے چین میں بیئر کے ساتھ ایک پسندیدہ ڈش کے طور پر کھائے جاتے ہیں تاہم ٹھنڈی رکھی جانے والی اشیاءخورونوش جیسے مرغیوں کے پنجے وائرس زدہ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور اس سے لوگوں کی صحت کوخطرہ لاحق رہتا ہے ۔ گذشتہ سال مارچ میں یینان کسٹمز نے 133ٹن سمگل شدہ مرغیوں کے پنجے اور گوشت قبضے میں لیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -