ترکی میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ، سال نو میں ابتک مزید 8افرادہلاک ہو گئے

ترکی میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ، سال نو میں ابتک مزید 8افرادہلاک ...
ترکی میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ، سال نو میں ابتک مزید 8افرادہلاک ہو گئے

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے،سال نو میں مہلک بیماری سے ہونے والے افراد کی تعداد 8تک پہنچ چکی ہے ۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی زنہوا کے مطابق ترک وزیر صحت نے تصدیق کی ہے کہ سوائن فلو سے اب تک ملک میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے ترک پارلیمنٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وائرس سے متاثرہ ہونے سے قبل چھ افراد مسلسل بیمار تھے، ایک خاتون حاملہ تھی جبکہ آٹھویں شخص کو کوئی بھی صحت کا مسئلہ نہیں تھا۔تین جنوری کو ترکی کے جنوبی صوبے میں سوائن فلو سے تین ہلاکتیں ہوئی جن میں دوشامی باشندے بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ 2015میں ترکی بھر میں سوائن فلو سے 30افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ 2009ءمیں ایچ ون این ون وائرس سے پیداہونے والی بیماری میکسیکو میں پھوٹ پڑی تھی جس کے بعد دیکھے ہی دیکھتے ہی اس بیماری نے دنیا کے دیگر ممالک کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -