چین میں انٹرنیٹ پر”ڈاگ سلیڈ “ کے بائیکاٹ کی مہم ، اہم شخصیات بھی میدان میں آ گئیں

چین میں انٹرنیٹ پر”ڈاگ سلیڈ “ کے بائیکاٹ کی مہم ، اہم شخصیات بھی میدان میں آ ...
چین میں انٹرنیٹ پر”ڈاگ سلیڈ “ کے بائیکاٹ کی مہم ، اہم شخصیات بھی میدان میں آ گئیں

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں انٹرنیٹ صارفین نے ”ڈاگ سلیڈ “ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی زنہوا کے مطابق سینکڑوں شہریوں نے انٹرنیٹ پر سردیوں کے تفریحی ایونٹ ” ڈاگ سلیڈ “ ختم کرانے کے لئے مہم شروع کررکھی ہے۔عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات بھی اس مہم میں شریک ہیں ۔

چینی اداکارہ جوئی چن نے ٹوئیٹر پر پیغام جاری کیا کہ مہربانی کر کے جب آپ سکیٹنگ وغیرہ کے لئے جائیں تو ڈاگ سلیڈ سے پرہیز برتیں کیونکہ یہ کتے پہلے سے ہی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بعض اوقات تو بیچارے سلیڈنگ کے دوران گر بھی جاتے ہیں اور دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور مسلسل بھاگتے ہیں یہاں تک کہ ان کے پاﺅں سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے ۔

جوئی چن نے شہریوں سے یہ سفارش گذشتہ رات ٹوئیٹر پر پوسٹ کی تاہم دیکھتے ہی دیکھتے 80ہزار لوگوں نے اسے ری ٹوئیٹ کیا جبکہ 20ہزار سے زائد لائیک ملے ۔ یاد رہے چین میں جوں ہی سردی شروع ہو تی ہے تو ملک بھر میں ڈاگ سلیڈنگ مشہور ترین آﺅٹ ڈور ایونٹ بن جاتا ہے تاہم کتوں کی فلاح و بہبود سے متعلق بڑے پیمانے پر غفلت برتی جاتی ہے اور انہیں آرام حاصل کرنے کے لئے مناسب وقت بھی فراہم نہیں کیاجاتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -