پاکستان سیف گیمز میں مکمل نمائندگی کرے، فول پروف سیکیورٹی دیں گے: بھارتی نگران ہائی کمشنر جے پی سنگھ

پاکستان سیف گیمز میں مکمل نمائندگی کرے، فول پروف سیکیورٹی دیں گے: بھارتی ...
پاکستان سیف گیمز میں مکمل نمائندگی کرے، فول پروف سیکیورٹی دیں گے: بھارتی نگران ہائی کمشنر جے پی سنگھ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے نگران ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کو سیف گیمز میں شرکت کیلئے بھارت آنے کی دعوت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بین الصوبا ئی رابطہ سے بھارت کے نگران ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی سربراہی میں چھ رکنی وفد نے ملاقات کی جس دوران سیف گیمز میں پاکستان کی شرکت یقینی بنانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وفد نے ریاض حسین پیرزادہ کو سیف گیمز میں بھارت آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیف گیمز میں مکمل نمائندگی کرے، اس فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی شہر کو ہاٹی کو مکمل کارڈن آف کر دیا گیا ہے ۔ بھارت کے نگران ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کھیلوں کے فروغ سے کشیدگی کم ہو گی اور کھیل دونوں ممالک کے اختلافات دور کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -